23 ستمبر، 2024، 10:57 PM

ایران وزیر خارجہ کی میڈیا میں زیر گردش صدر پزشکیان سے منسوب بیان کی تردید

ایران وزیر خارجہ کی میڈیا میں زیر گردش صدر پزشکیان سے منسوب بیان کی تردید

ایران کے وزیر خارجہ نے صدر پزشکیان سے منسوب بعض ذرائع ابلاغ کے اس اقتباس "کہ ایران اسرائیلی رجیم کے ساتھ کشیدگی کو کم کرنے کے لیے تیار ہے" کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ صدر پزشکیان نے اس طرح کے بیانات بالکل نہیں دئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے بعض ذرائع ابلاغ کے صدر پزشکیان سے منسوب اس بیان کہ "ایران اسرائیلی حکومت کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کے لیے تیار ہے" کی  سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ پزشکیان نے اس طرح کا بیان نہیں دیا۔

انہوں نے واضح  کیا کہ زیر گردش جھوٹی خبروں اور افواہوں کے برعکس، ڈاکٹر پزشکیان نے امریکی میڈیا کے بعض ذمہ داروں کے ساتھ ملاقات میں غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم اور لبنان پر صیہونی حکومت کے حملے کی شدید مذمت کی اور اس بات پر زور دیا کہ یہ جرائم کسی بھی بین الاقوامی قانون اور انسانی معیار سے میل نہیں کھاتے لہذا ان جرائم کو روکنا ضروری ہے۔

 انہوں نے واضح طور پر یہ بھی کہا کہ یہ جرائم بشمول تہران میں شہید ہنیہ کے قتل کا جواب حتمی طور پر دیا جائے گا اور مقررہ وقت پر ہی دیا جائے گا۔

عراقچی نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران یقینی طور پر لبنان کے خلاف صیہونی حکومت کی حالیہ جارحیت پر خاموش نہیں رہے گا اور ہر لحاظ سے لبنان کی حمایت کرے گا۔

News ID 1926860

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha